Follow us

Monday, 6 June 2016

Internet Sy Duplicate Software Download Karna by Mufti Muhammad Akmal Sahib

Sunday, 22 May 2016

Hazrat Abu Huraira ki Thaili

حضرت ابوہریرہ کی تھیلی
-----------------------
حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ میں حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں کچھ کھجوریں لے کر حاضر ہوا اور عرض کیا کہ یا رسول اﷲ!( صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) ان کھجوروں میں برکت کی دعا فرما دیجئے۔
آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان کھجوروں کو اکٹھا کر کے دعاء برکت فرما دی اور ارشاد فرمایا کہ تم ان کو اپنے توشہ دان میں رکھ لو اور تم جب چاہو ہاتھ ڈال کر اس میں سے نکالتے رہو لیکن کبھی توشہ دان جھاڑ کر بالکل خالی نہ کر دینا ۔
چنانچہ حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ تیس برس تک ان کھجوروں کو کھاتے اور کھلاتے رہے بلکہ کئی من اس میں سے خیرات بھی کر چکے مگر وہ ختم نہ ہوئیں۔
حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ ہمیشہ اس تھیلی کو اپنی کمر سے باندھے رہتے تھے یہاں تک کہ حضرت عثمان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے دن وہ تھیلی ان کی کمر سے کٹ کر کہیں گر گئی۔
(مشکوٰة جلد۲ ص۵۴۲ معجزات و ترمذی جلد۲ ص۲۲۴مناقب ابوهريرہ)
اس تھیلی کے ضائع ہونے کا حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو عمر بھر صدمہ اور افسوس رہا۔ چنانچہ وہ حضرت عثمان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے دن نہایت رقت انگیز اور درد بھرے لہجہ میں یہ شعر پڑھتے ہوئے چلتے پھرتے تھے کہ ؎
لِلنَّاسِ هَمٌّ وَ لِيْ هَمَّانِ بَيْنَهُمْ هَمُّ الْجِرَابِ وَهَمُّ الشَّيْخِ عُثْمَانَا
لوگوں کے لئے ایک غم ہے اور میرے لئے دو غم ہیں ایک تھیلی کا غم دوسرے شیخ عثمان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا غم۔
(مرقاة شرح مشکوٰة)

Saturday, 9 April 2016

sab se Bari Khiyanat By Allama Syed Muzaffar Hussain Shah

Hazoor ﷺ ki Waldain ko aik Kamil Nasihat by Allama Syed Muzaffar Hussain...

Hamary Or Tumhary Drmyan Janazy Waly Din Faisly Kr Dain Gy

Share

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More