Thursday, 3 November 2016
Wednesday, 2 November 2016
Thursday, 29 September 2016
Sunday, 25 September 2016
Wednesday, 7 September 2016
Sunday, 21 August 2016
Wednesday, 17 August 2016
Sunday, 14 August 2016
Friday, 12 August 2016
Thursday, 11 August 2016
Friday, 5 August 2016
Sunday, 31 July 2016
Saturday, 30 July 2016
Thursday, 28 July 2016
Wednesday, 27 July 2016
Tuesday, 26 July 2016
Tuesday, 19 July 2016
Monday, 18 July 2016
Friday, 15 July 2016
Thursday, 14 July 2016
Friday, 1 July 2016
Thursday, 30 June 2016
Tuesday, 21 June 2016
Monday, 20 June 2016
Sunday, 19 June 2016
Saturday, 18 June 2016
Friday, 10 June 2016
Thursday, 9 June 2016
Tuesday, 7 June 2016
Monday, 6 June 2016
Sunday, 22 May 2016
Hazrat Abu Huraira ki Thaili
حضرت ابوہریرہ کی تھیلی
-----------------------
حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ میں حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں کچھ کھجوریں لے کر حاضر ہوا اور عرض کیا کہ یا رسول اﷲ!( صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) ان کھجوروں میں برکت کی دعا فرما دیجئے۔
آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان کھجوروں کو اکٹھا کر کے دعاء برکت فرما دی اور ارشاد فرمایا کہ تم ان کو اپنے توشہ دان میں رکھ لو اور تم جب چاہو ہاتھ ڈال کر اس میں سے نکالتے رہو لیکن کبھی توشہ دان جھاڑ کر بالکل خالی نہ کر دینا ۔
چنانچہ حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ تیس برس تک ان کھجوروں کو کھاتے اور کھلاتے رہے بلکہ کئی من اس میں سے خیرات بھی کر چکے مگر وہ ختم نہ ہوئیں۔
حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ ہمیشہ اس تھیلی کو اپنی کمر سے باندھے رہتے تھے یہاں تک کہ حضرت عثمان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے دن وہ تھیلی ان کی کمر سے کٹ کر کہیں گر گئی۔
(مشکوٰة جلد۲ ص۵۴۲ معجزات و ترمذی جلد۲ ص۲۲۴مناقب ابوهريرہ)
اس تھیلی کے ضائع ہونے کا حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو عمر بھر صدمہ اور افسوس رہا۔ چنانچہ وہ حضرت عثمان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے دن نہایت رقت انگیز اور درد بھرے لہجہ میں یہ شعر پڑھتے ہوئے چلتے پھرتے تھے کہ ؎
لِلنَّاسِ هَمٌّ وَ لِيْ هَمَّانِ بَيْنَهُمْ هَمُّ الْجِرَابِ وَهَمُّ الشَّيْخِ عُثْمَانَا
لوگوں کے لئے ایک غم ہے اور میرے لئے دو غم ہیں ایک تھیلی کا غم دوسرے شیخ عثمان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا غم۔
(مرقاة شرح مشکوٰة)
Saturday, 9 April 2016
Thursday, 7 April 2016
Monday, 4 April 2016
Monday, 21 March 2016
Monday, 15 February 2016
Tuesday, 5 January 2016
Scene At the Day of Judgment When Hazrat Muhammad ﷺ Intercession His Ummat in urdu
★امت کی شفاعت★
Ahle Sunnah |
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
’’قیامت کے دن میں اپنے رب سے )شفاعت کی( اجازت چاہوں گا ،مجھے
اجازت ملے گی میں سجدے میں گر جائوں گا پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا اے محمد اپنا سر
اٹھا ئو کہو سنا جائے گا ،مانگو دیا جائے گا ،شفاعت کرو قبول کی جائے گی۔
میں عرض کروں گا اے میرے رب...
میری امت میری امت...
حکم ہو گا جائو جس کے دل میں ایک جو کے برابر ایمان ہے اسے نکال لو…
میں جائو ں گا اور ایسا کروں گا
پھر لوٹ کر آئوں گا پھر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کروں گا پھر میں سجدے میں گر جائوں گا پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا اے محمد اپنا سر اٹھا ئو کہو سنا جائے گا ،مانگو دیا جائے گا ، شفاعت کرو قبول کی جائے گی۔
میں عرض کروں گا
اے میرے رب میری امت میری امت...
حکم ہو گا جائو جس کے دل میں ایک ذرہ یا رائی کے برابر ایمان ہے اسے نکال لو میں جائو ں گا اور ایسا کروں گا...
پھر لوٹ کر آئوں گا پھر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کروں گا۔میں سجدے میں گر جائوں گا پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا اے محمد اپنا سر اٹھا ئو کہو سنا جائے گا ،مانگو دیا جائے گا ،شفاعت کرو قبول کی جائے گی ۔میں عرض کروں گا..
اے میرے رب میری امت میری امت ...
حکم ہو گا جائو جس کے دل میں رائی کے دانے سے بھی کم ایمان ہے اسے نکال لو میں جائو ں گا اور ایسا کروں گا۔۔
پھر لوٹ کر آئوں گا‘
اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کروں گا اور کہوں گا اے میرے رب مجھے ان لوگوں کی اجازت دے جنہوں نے لا الہ الا اللہ کہا ہو
اللہ تعالیٰ فرمائے گا قسم ہے میری عزت و جلال کی اور عظمت و کبریائی کی کہ میں دوزخ سے اس کو نکال دوں گا جس نے لا الہ الا اللہ کہا ہو ۔
(صحیح بخاری :۷۵۱۰،صحیح مسلم:۱۹۳)

یاالله ھم کو نیک بنا اور نبیﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے والا بنا ۔۔
آمین
گناہ گاروں میں آ آ کے شامل پارسا ھونگے ۔۔ شفیعِ روزِ محشرﷺ جب
دامانِ رحمت کو پھیلائیں گے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبدِکَ وَرَسُولِکَ وَعَلَی
المُومِنِینَ وَالمُومِنَاتِ وَعَلَی المُسلِمِینَ وَالمُسلِمَاتِ