Follow us

Tuesday, 5 January 2016

Scene At the Day of Judgment When Hazrat Muhammad ﷺ Intercession His Ummat in urdu

امت کی شفاعت

intercession of Hazrat Muhammad ﷺ
Ahle Sunnah

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
’’قیامت کے دن میں اپنے رب سے )شفاعت کی( اجازت چاہوں گا ،مجھے اجازت ملے گی میں سجدے میں گر جائوں گا پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا اے محمد اپنا سر اٹھا ئو کہو سنا جائے گا ،مانگو دیا جائے گا ،شفاعت کرو قبول کی جائے گی۔
میں عرض کروں گا اے میرے رب...
میری امت میری امت...
حکم ہو گا جائو جس کے دل میں ایک جو کے برابر ایمان ہے اسے نکال لو
میں جائو ں گا اور ایسا کروں گا
پھر لوٹ کر آئوں گا پھر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کروں گا پھر میں سجدے میں گر جائوں گا پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا اے محمد اپنا سر اٹھا ئو کہو سنا جائے گا ،مانگو دیا جائے گا ، شفاعت کرو قبول کی جائے گی۔
میں عرض کروں گا
اے میرے رب میری امت میری امت...
حکم ہو گا جائو جس کے دل میں ایک ذرہ یا رائی کے برابر ایمان ہے اسے نکال لو میں جائو ں گا اور ایسا کروں گا...
پھر لوٹ کر آئوں گا پھر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کروں گا۔میں سجدے میں گر جائوں گا پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا اے محمد اپنا سر اٹھا ئو کہو سنا جائے گا ،مانگو دیا جائے گا ،شفاعت کرو قبول کی جائے گی ۔میں عرض کروں گا..
اے میرے رب میری امت میری امت ...
حکم ہو گا جائو جس کے دل میں رائی کے دانے سے بھی کم ایمان ہے اسے نکال لو میں جائو ں گا اور ایسا کروں گا۔۔
پھر لوٹ کر آئوں گا
اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کروں گا اور کہوں گا اے میرے رب مجھے ان لوگوں کی اجازت دے جنہوں نے لا الہ الا اللہ کہا ہو
اللہ تعالیٰ فرمائے گا قسم ہے میری عزت و جلال کی اور عظمت و کبریائی کی کہ میں دوزخ سے اس کو نکال دوں گا جس نے لا الہ الا اللہ کہا ہو ۔
(صحیح بخاری :
۷۵۱۰،صحیح مسلم:۱۹۳)

یاالله ھم کو نیک بنا اور نبیﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے والا بنا ۔۔ 
آمین
گناہ گاروں میں آ آ کے شامل پارسا ھونگے ۔۔ شفیعِ روزِ محشرﷺ جب دامانِ رحمت کو پھیلائیں گے
 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبدِکَ وَرَسُولِکَ وَعَلَی المُومِنِینَ وَالمُومِنَاتِ وَعَلَی المُسلِمِینَ وَالمُسلِمَاتِ 


0 comments:

Post a Comment

Share

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More